۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں شہدائے القدس و مقاومت کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیر اہتمام "شہدائے القدس و مقاومت" کانفرنس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشن اقبال میں ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیر اہتمام "شہدائے القدس و مقاومت" کانفرنس کا انعقاد مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم، گلشن اقبال میں ہوا۔ اس کانفرنس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، سینئر تجزیہ کار آغا علی نقی ہاشمی، مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ، سینئر تجزیہ کار سید راشد احد، اور ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما مولانا مختار احمد امامی نے شرکت کی۔

مقررین نے شہید سید حسن نصراللہ، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید ہاشمی صفی الدین، اور شہید یحییٰ سنوار سمیت دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ معروف منقبت و نوحہ خواں احمد رضا ناصری اور سید جنید مظفر زیدی نے ترانہ شہادت پیش کیا، جس نے محفل کو روحانی بنا دیا۔

تصاویر دیکھیں:

امامیہ آرگنائزیشن کراچی ریجن کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ مدینۃ العلم میں شہدائے القدس و مقاومت کانفرنس کا انعقاد

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم نے رہبر معظم خامنہ ای کو اپنا قائد تسلیم کیا ہے، اور اگر ہمارے ایمان و غیرت میں طاقت ہو تو شہید یحییٰ سنوار کی چھڑی بھی ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہو سکتی ہے۔"

اس موقع پر آغا علی نقی ہاشمی نے تحریک آزادی فلسطین کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ مولانا ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے انبیاء کے مشن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

کانفرنس سے سید راشد احد نے کہا کہ "تحریک آزادی فلسطین کو شکست نہیں دی جا سکتی، یہ تحریک مقاومت حتمی طور پر انقلاب امام مہدی (عج) سے متصل ہوگی۔"

کانفرنس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی حمایت کا عہد کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .