۲۳ آبان ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 13, 2024
علامہ شفقت شیرازی

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ صفار الھرندی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ صفار الھرندی سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ڈاکٹر شفقت شیرازی اور شام میں ولی فقیہ کے نمائندے کے مابین ہونے والی اس ملاقات میں پاکستان سمیت خطے کی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ میں غاصب اسرائیل وامریکہ کی جانب سے جاری ایک سالہ بربریت، مقاومتی محاذ کی عظیم قربانیاں اور شجاعانہ کردار، مجلس وحدت کا پاکستانی سیاست وملی امور میں کردار، حوزہ علمیہ امام باقر و ادارہ الباقر کی علمی و تبلیغی و ثقافتی اور اجتماعی خدمات زیر بحث آئیں۔

یاد رہے ڈاکٹر شفقت شیرازی ان دنوں شام کے دورے پر ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .