۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
نیتن یاہو

حوزہ/صیہونی پارلیمنٹ رکن نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر نیتن یاہو حکومت کو انتہا پسند حکومت قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی پارلیمنٹ رکن نے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر نیتن یاہو حکومت کو انتہا پسند حکومت قرار دیا ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عوفر کیسیو نے نیتن یاہو حکومت کو غزہ میں نسل کشی اور جنگی جرائم کی وجہ سے انتہا پسند قرار دیا ہے۔

واضع رہے کہ صیہونی پارلیمنٹ میں عرب پارٹی الجبهه کے واحد یہودی رکن عوفر کیسیو اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کی وجہ سے صیہونی حکام کے غیض و غضب کا شکار ہیں۔

انہون نے کہا کہ مجھے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شرکت سے روکنے کا فیصلہ توقع کے عین مطابق تھا، لیکن میں اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو بے نقاب کرنے سے کبھی دریغ نہیں کروں گا۔

صیہونی چینل 12 نے کہا ہے کہ کنیسٹ کے مذکورہ رکن نے تل ابیب کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکایت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں جنگی جرائم اور نسل کشی کی وجہ سے الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے نیتن یاہو اور یوا گیلانت کی گرفتاری کے فیصلے کی حمایت کرتا ہوں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .