منگل 8 اپریل 2025 - 19:37
فلسطینیوں نے افریقی یونین سے اسرائیلی نمائندے کے اخراج کا خیر مقدم کیا

حوزہ/ فلسطینی مزاحمتی تحریک "مجاہدین فلسطین" نے اسرائیلی نمائندے کو افریقی یونین کے اجلاس سے نکالے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی استقامت اور قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریک "مجاہدین فلسطین" نے اسرائیلی نمائندے کو افریقی یونین کے اجلاس سے نکالے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی عوام کی استقامت اور قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

المیادین نیوز کے مطابق، تحریک نے ایک بیان میں کہا: "ہم اسرائیلی سفیر کے افریقی یونین کے ہیڈکوارٹر سے نکالے جانے کی تحسین کرتے ہیں۔ فلسطین کی حمایت میں بڑھتے ہوئے عالمی مؤقف ہماری قوم کی ثابت قدمی اور صہیونی نسل کشی کے خلاف مزاحمت کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔"

واضح رہے کہ پیر کے روز افریقی یونین نے اسرائیلی نمائندے کو غیرمتوقع شرکت کے باعث اجلاس سے باہر نکال دیا تھا اور اس کے اخراج تک اجلاس کا آغاز نہیں کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha