حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آزاد رکن برطانوی پارلیمنٹ، جان مکڈونل نے ہاؤس آف کامنز میں اپنی تقریر کے دوران غزہ کی ابتر صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: سردیوں کے سخت حالات نے ان بیچاروں کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔
انہوں نے کہا: جب ہم اپنے خاندانوں کے ساتھ کرسمس کی تعطیلات منا رہے تھے، ہم نے ایسے مناظر دیکھے جن میں اسرائیلی اقدامات کی وجہ سے غزہ میں بچے بھوک اور سردی سے جان کی بازی ہار رہے تھے۔
جان مکڈونل نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کے دوران کہا: ماضی میں ہمارے پاس جو واحد حل تھا وہ "کسی ملک کو مکمل طور پر اقتصادی اور فوجی لحاظ سے الگ تھلگ کرنا" تھا تاکہ موجودہ اسرائیل جیسے ملک کے جنگی جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔
اسرائیل کی حالیہ نسل کشی کے آغاز سے لیبر پارٹی کی رکن زارا سلطانہ، جو کوونٹری ساؤتھ کی نمائندگی کرتی ہیں، نے بھی جان مکڈونل کی اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کرنے کی تجویز کی حمایت کی۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا: "میں johnmcdonnellMP@ سے مکمل اتفاق کرتی ہوں کہ "اسرائیلی سفیر کو ابھی ملک بدر کریں۔"
قابل ذکر ہے کہ جان مکڈونل کے بیانات اس وقت سامنے آئے ہیں جب لندن غزہ میں نسل کشی کے دوران تل ابیب کا حامی اور شراکت دار رہا ہے اور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی کے دعووں کے باوجود اب بھی صہیونی حکومت کی حمایت کر رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ