۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈاکٹر علی گوہر کا سانحہ ارتحال

حوزہ/ مرحوم ہمیشہ امامیہ طلبہ کے شانہ بشانہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتے تھے ۔مرحوم کی ملت تشیع اور آئی ایس او پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رکن مرکزی نظارت وبانی رکن آئی ایس او پاکستان اور رفیقِ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ڈاکٹر علی گوہر کے سانحہ ارتحال پہ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر علی گوہر نے طالبعلمی کے زمانے میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقو ی کے ہمراہ تنظیم کی مضبوطی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور بعد ازاں رکن مرکزی نظارت کے طور پہ بھی زندگی کے آخری ایام تک گلگت بلتستان میں امامیہ نوجوانوں کی ہر میدان میں رہنمائی کی۔

وہ ہمیشہ امامیہ طلبہ کے شانہ بشانہ مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہتے تھے ۔مرحوم کی ملت تشیع اور آئی ایس او پاکستان کے لئے خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا ۔

مرکزی صدر نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت بھی کی ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .