۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی

حوزہ/ آئی ایس او کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امامیہ نوجوان نامساعد ترین حالات میں بھی بیداری ملت کا پرچم لیکر کھڑے نظر آئے ہیں، نظریے کی پختگی، تقویٰ، اخلاص، جذبہ اور تحرک امامیہ نوجوانوں کا ہمیشہ سے خاصا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور مجلس علمائے امامیہ کے سربراہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ ملت کی بیداری میں امامیہ نوجوانوں کا کردار ہمیشہ ہی کلیدی رہا ہے، امامیہ نوجوان نامساعد ترین حالات میں بھی بیداری ملت کا پرچم لیکر کھڑے نظر آئے ہیں، نظریے کی پختگی، تقویٰ، اخلاص، جذبہ اور تحرک امامیہ نوجوانوں کا ہمیشہ سے خاصا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایس او اپنے وجود کے دن سے آج تک میدان میں حاضر اور اپنی انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں کوشاں نظر آئی ہے، تعمیر ذات میں جو کردار آئی ایس او کے نظام تربیت نے ادا کیا ہے وہ بے مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب جب آئی ایس او اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہی ہے تو ضروری ہے کہ ماضی کا ایک ناقدانہ جائزہ لیا اور اگلے پچاس سال کی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ خود کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے اور نوجوانوں کی جدید دور کی معنوی، فکری اور علمی ضروریات کو پہلے سے موثر انداز میں پورا کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ جدید دور کے فکری چیلنجز اور معنویت کے راستے میں موجود رکاوٹوں کی درست نشاندہی اور ان کے سدباب کے لیے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدوجہد کی جائے۔

آخر میں کہا کہ آئی ایس او پاکستان کے پچاسویں یوم تاسیس پر آئی ایس او پاکستان کے موجودہ اراکین، ڈویژنل اور مرکزی مسوولین اور سابقینِ آئی ایس او کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کرتا اور دعا گو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالی اس شجرہ طیبہ کہ جس کی آبیاری شہداء کے پاک خون سے ہوئی ہے اس کا سایہ ہمیشہ ملت کے نوجوانوں کے سر پر قائم رکھے اور نظام ولایت و امامت کے اس ہراول دستے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا کرے۔ (آمین)

تبصرہ ارسال

You are replying to: .