۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نظام امامت و ولایت سے وابستہ پاکیزہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ولی خدا کی اطاعت کرتے ہوئے باطل طاغوتی و شیطانی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے 22 مئی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ آئی ایس او نظام امامت و ولایت سے وابستہ پاکیزہ تنظیم ہے جس نے ہمیشہ ولی خدا کی اطاعت کرتے ہوئے باطل طاغوتی و شیطانی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کی۔

انہوں نے اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے امامیہ جوانوں کی خوش نصیبی کہا جائے کہ انہیں قائد شہید علامہ عارف الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی جیسے عاشقان خدا کی صحبت اور رہنمائی حاصل رہی اور وہ رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے راستے کے راہی ہیں جو صراط مستقیم ہے۔ ظلم و استبداد اور تاریکی سے بھری اس دنیا میں ان خوش قسمت انسانوں کو اپنے مقدر پر ناز کرنا چاہیے جنہیں تلوار سے تیز اور بال سے باریک صراط مستقیم پر چلنے کے لئے خمینی بت شکن جیسا پیر کامل اور ولی خدا میسر آیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کے لئے آئی ایس او نعمت خداوندی ہے نوجوانوں کو اس الہی انقلابی تحریک کا حصہ بن کر خود سازی اور معاشرہ سازی کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عالمی استکبار اور دشمن کی تمام تر سازشوں کے باوجود اس الہی تحریک کا پچاسواں یوم تاسیس منانا عنایت خداوندی ہے خدا ان کے ساتھ ہے جو خدا کے ساتھ ہوں۔ آئی ایس او کے بہادر جوانوں کو پچاسواں یوم تاسیس مبارک ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .