۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا

حوزہ/ پاکستان میں اندرون سندھ مختلف مقامات پہ ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے 110 مجالس عزا کی تیاریاں شروع ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کے سرپرست حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی بے شمار کاوشوں سے سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں اس سال 2020/2021 یعنی 1442 ھجری قمری میں 12 جمادی الاول سے 18 جمادی الثانی تک 110 مجالس عزا منعقد ہورہی ہیں۔

مخصوصا صوبہ سندھ کے مرکزی شہری حیدرآباد میں قدم گاہ حضرت مولا علی علیہ السلام پہ پانچ روزہ مجالس عزا بنام خمسۂ فاطمیہ سلام اللہ علیہا منعقد ہوتی ہیں جن میں پاکستان کے مشہور و معروف علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ اور فضائل و مناقب و مصائب کرتے ہیں۔

اور شبِ شہادتِ سیدہ طاہرہ راضیہ مرضیہ ام ابیہا معصومہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا مجلس عزا کے بعد رات بھر شب بیداری ہوتی ہے جسمیں سندھ کی مشہور و معروف نوحہ خوان انجمنیں نوحہ خوانی کرتی ہیں اور قدم گاہ حضرت امام علی علیہ السلام حیدرآباد سندھ پاکستان پہ شبِ عاشور سا سماں بندھا رھتا ھے۔
یاد رہے کہ ان مجالس عزا کو پاکستان کے جید اور بزرگ علمائے کرام خطاب فرماتے ہیں۔

اور بہت خوش آور خبر یہ ہے کہ اس سال پہلی مرتبہ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کے تحت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے 30 محافلِ میلاد منعقد ہورہی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .