۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
ایام فاطمیہ

حوزہ/ سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کی جانب سے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں 13 جمادی الاول سے 18 جمادی الثانی 1443 ھ-ق تک مجالس عزا کا اہتمام کیا جارہاہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کی جانب سے اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں 13 جمادی الاول سے 18 جمادی الثانی 1443 ھ-ق تک مجالس عزا کا اہتمام کیا جارہاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا 1442 ہجری میں مردوں کیلئے 217 اور خواتین کیلئے 40 مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ مدرسہ علمیہ حضرت امام العصر عج فاؤنڈیشن حیدرآباد سندھ پاکستان کے سرپرست اعلیٰ حجۃالاسلام والمسلمین الحاج علامہ ڈاکٹر کرم علی حیدری المشہدی کی کوشش ہے کہ اس سال1443 ھ۔ق ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے مردوں کیلئے 300 مجالس عزا اور خواتین کیلئے 80 مجالسِ عزا کا اندرون سندھ کے مختلف علاقوں میں اہتمام کیا جائیگا۔

یاد رہے کہ ایامِ فاطمیہ سلام اللہ میں مجالسِ عزا کو مختلف علمائے کرام اور ذاکرین خطاب کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .