حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کی جانب سے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر محرم الحرام سے تاحال درج بلاجواز مقدمات اور شیڈول فور کے کیسز کےخلاف سکھر تا وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی تحفظ عزا لانگ مارچ کے خاتمے کااعلان کردیا گیا۔ سندھ حکومت کے وفد کے ساتھ لانگ مارچ کمیٹی کے اراکین کے کامیاب مزاکرات اور تمام مطالبات کی منظوری کے بعد نوری آباد کے مقام پر علامہ ناظر تقوی نے لانگ مارچ کے پر امن اختتام کا اعلان کردیا۔
نوری آباد کے مقام پر شیعہ علماءکونسل کے رہنماؤں علامہ ناظرتقوی، علامہ شبیر میثمی علامہ ریاض حسین الحسینی، علامہ اسد اقبال زیدی اور دیگر سے تفصیلی مزاکرات کیئے اور ان کے تمام مطالبات کا بغور جائزہ لینے کے بعد باقائدہ اعلان کیا کہ محرم الحرام سے لیکر چہلم امام حسین علیہ السلام اور ایام فاطمیہ سلام اللہ علیہا کی مجالس پر قائم ہونے والے تمام مقدمات کو فوری واپس لے لیا جائے گا جبکہ شیڈول فور کے کیسز کے خاتمے کیلئے 19فروری کو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ براہ راست ملاقات قرار ہوئی ہے۔