۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
علامہ مقصود علی ڈومکی

حوزہ/ وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ سندہ حکومت عزاداروں کے خلاف مقدمات واپس لے۔ شیڈول فور اور اشتعال انگیز خطباء کی فہرست میں شریف شہریوں کے نام کا اندراج انتہائی افسوس ناک ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وارثان شہداء کمیٹی پاکستان کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے گمبٹ پہنچنے پر تحفظ عزا لانگ مارچ کے شرکاء کا استقبال کیا اور مارچ کے شرکاء کے ہمراہ دس کلومیٹر سفر کیا۔ اس موقع پر گمبٹ میں علماء کرام اور مومنین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی حق ہے مقدمات کا اندراج ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے جو کسی صورت بھی قبول نہیں شیعہ علماء کونسل نے جرئت مندانہ اقدام کیا ہے جسے پوری قوم کی تائید و حمایت حاصل ہے۔

علمائے کرام اور ملی تنظیموں نے اس موقع پر جس وحدت اور یکجہتی کا اظہار کیا وہ لائق ستائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندہ حکومت عزاداروں کے خلاف مقدمات واپس لے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول فور اور اشتعال انگیز خطباء کی فہرست میں شریف شہریوں کے نام کا اندراج انتہائی افسوس ناک ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .