حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 14 فروری بروز اتوار دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام حالات حاضرہ پر ایک نشست منعقد ہوئی۔
جس میں سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت، بلتستان حجت الاسلام آقای مشتاق حکیمی نے الیکشن کے دوران کے واقعات پر روشنی ڈالی اور گلگت بلتستان کے سیاسی حالات پر گفتگو فرمائی ۔
ان کے بعد صوبہ بلوچستان کے سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان حجت الاسلام آقای شیخ ولایت علی جعفری نے سانحہ مچھ کے حوالے سے دئیے گئے دھرنے پر روشنی ڈالی اور اس المناک حادثے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذمہ داران کی احسن الوجہ خدمت کو سراہا۔
آخر میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم آقای عادل مہدوی نے ان دونوں بزرگان کا شکریہ ادا کیا۔