مذہبی آزادی
-
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی:
اسلام اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے دن رات پر امن جدوجہد کر رہے ہیں
حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی شیعہ علماء کونسل بلوچستان کی جانب سے منعقدہ تحفظ عزاداری کانفرنس میں شرکت کارکنان کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔
-
ہندوستان میں مذہبی آزادی کے متعلق یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ جاری
حوزہ/ یو ایس سی آئی آر ایف نے مذہبی آزادی سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ سے کہا کہ وہ ہندوستان کو مذہبی آزادی کے عنوان سے دوسرے ممالک کے ساتھ 'خاص تشویش کا حامل ملک' کے طور پر نامزد کرے۔
-
مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل:
دنیا کے کسی بھی ملک میں دین و مذہب کو اتنی آزادی نہیں جتنی ایران میں ہے
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین حمید شہریاری نے کہا: بہت سے ایسے ممالک ہیں جن میں مذہبی آزادی نظر نہیں آتی لیکن اسلامی جمہوریہ ایران میں ہم نے مذاہب کو یہ آزادی دے رکھی ہے کہ وہ اپنے مذہب کے مطابق عمل انجام دے سکیں۔
-
امریکی مذہبی آزادی کمیٹی کی جانب سے پاکستان پر الزام لگانا افسوسناک ہے؛
جعلی و بے بنیاد پروپیگنڈہ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں اور اداروں کی روش ہے، علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر
حوزہ/ ادارہ منہاج الحسینؑ اور تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ، رکن اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ امریکی مذہبی آزادی کمیٹی کو کھلی دعوت دیتے ہیں کہ وہ خود پاکستان آئے اور آ کر حقائق کا مشاہدہ کرے، گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستان میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ ملا ہے اور بہت سارے مسائل جو مسلمانوں اور اقلیتوں کے درمیان تھے وہ حل ہوئے ہیں۔
-
ڈی پی او لودھراں کی جانب سے اربعین شہدائے کربلا کے خلاف توہین آمیز لیٹر / علامہ مقصود ڈومکی کی شدید مذمت اور اہل تشیع کی مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی عزاداری کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اربعین واک اہل تشیع کی نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے بے پناہ عقیدت کا مظہر ہے جس پر پابندی کسی صورت منظور نہیں۔
-
جنوبی امریکہ میں واقع ملک «پیرو» میں مذہبی آزادی بل کو منظوری
حوزہ/ پیرو کی کانگریس نے طلباء اور ان کے والدین کی مذہبی اور اخلاقی آزادی کا مکمل احترام کرتے ہوئے بل کو منظوری دے دی ہے۔
-
جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی مذہبی آزادی کے عنوان سے سیمنار، او آئی سی میں ہندستان کی رکنیت کا مطالبہ
حوزہ/ سمینار میں مطالبہ کیا گیا کہ انڈونیشیا کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک ہندوستان کو او آئی سی یعنی اسلامی ممالک کی تنظیم میں جگہ دی جانی چاہئے۔
-
طالبان ماضی سے درس لیتے ہوئے ایسی حکومت تشکیل دے جسمیں آزادی اظہار رائے اور مذہبی آزادی ہو، علامہ ظفر علی شاہ نقوی
حوزہ/ اس وقت افغانستان میں طالبان کو چاہئے کہ ایک ایسی حکومت تشکیل دے کہ جو افغانستان کے تمام مسالک و مذاہب اور تمام اقوام کے لئے نہ فقط قابل قبول ہو بلکہ تمام لوگ اس میں بھرپور شرکت کریں۔
-
عزاداری امام حسین (ع) ہمارا آئینی حق ہے مقدمات کا اندراج ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے جو کسی صورت بھی قبول نہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ سندہ حکومت عزاداروں کے خلاف مقدمات واپس لے۔ شیڈول فور اور اشتعال انگیز خطباء کی فہرست میں شریف شہریوں کے نام کا اندراج انتہائی افسوس ناک ہے۔
-
تحریک انقلاب اسلامی نے نہ فقط ایران میں بلکہ پوری دنیا میں انقلاب لایا، سربراہ انٹرنیشنل المصطفی یونیورسٹی
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر عباسی نے آج درس خارج میں کہا کہ ایرانی عوام کا پرشکوہ انقلاب عصر حاضر کا سب سے بڑا اور عوامی ترین انقلاب ہے اور وہ واحد انقلاب ہے جس نے اپنی امنگوں سے خیانت کیے بغیر 42 برس کا قابل فخر راستہ طے کیا ہے اور تمام تر وسوسوں کے مقابلے میں جو بظاہر ناقابل شکست دکھائی دیتے تھے، اپنے اصل نعروں کو محفوظ رکھا ہے اور اب خود سازی، سماج پروری اور تہذیب سازی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
-
اربعین کے موقع پر بے بنیاد گرفتاریاں اور ایف آئی آر مذہبی آزادی کے آئینی حق کے منافی ہے، علامہ وحید عباس کاظمی
حوزہ/ صوبائی سربراہ علامہ وحید عباس کاظمی نے جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کوہاٹ دھرنے کی حمایت کی اور مطالبہ کیا کہ کلایہ میں بزرگ ہستی سید میر انور بادشاہ، پیر حلیل شیرازی اور پیر سید میر قاسم کے مزارات کی تعمیرات کی فوری اجازت دی جائے۔
-
پنجاب پولیس کا شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ آئین پاکستان کی کھلی خلاف ورزی ہے، علامہ ناصر عباس
حوزہ/ پاکستان میں مٹھی بھر تکفیری عناصر نے بغض اہلبیت علیہم السلام میں یزید کی حمایت کے نعرے لگا کر اپنی فکری وابستگی کو آشکار کیا ہے، اس سال کا اربعین اس امر کا تقاضہ کرتا ہے کہ ہر عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، چاہے وہ اہل سنت ہو یا اہل تشیع، نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نواسے سے محبت کے عملی اظہار کیلئے اربعین کے جلوس میں شریک ہو۔
-
چہلم کے جلوس روکنا ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے، علامہ عبدالخالق اسدی
حوزہ/ ملک بھر میں 32 سے زائد چھوٹے بڑے جلسے اور ریلیاں ہوئیں، کیا وہ متنازع ریلیاں محکمہ داخلہ کو دکھائی نہیں دیں، تب قانون کیوں نہیں بنایا گیا، ملکی سالمیت کیلئے تب کیوں محکمہ داخلہ حرکت میں نہیں آیا۔
-
کشمیر اور پنجاب میں حسینی عزاداروں پر تشدد قابل مذمت، علامہ قاضی نیاز نقوی
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ حیرت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عزاداری کو چند شرپسند عناصر کو خوش کرنے کیلئے مشکل بنایا جا رہا ہے ۔