۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیر اہتمام حالات حاضرہ پر اہم جلسہ

حوزہ/ مرحوم و مغفور جناب ڈاکٹر جلال الدین رحمت نے امام خمینی کے افکار و انقلاب اسلامی سے عملی درس لیتے ہوئے حقیقی اسلام و امریکی اسلام کے درمیان فرق کو واضح کیا ۔مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور انڈونیشیاء میں بسنے والے یتیمان آل محمد کی سرپرستی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین آقای عادل مھدوی نےدفتر مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم و مغفور جناب ڈاکٹر جلال الدین رحمت نور اللہ مرقده الشریف کا شمار ان حقیقی دانشوروں میں ہوتا تھا جنہوں نے صحیح معنی میں اسلام کو پہچانا اور حضرت امام خمینی کے افکار و انقلاب اسلامی سے عملی درس لیتے ہوئے حقیقی اسلام و امریکی اسلام کے درمیان فرق کو واضح کیا ۔مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ترویج اور انڈونیشیاء میں بسنے والے یتیمان آل محمد کی سرپرستی کی ۔آپ کی رحلت نے جہاں انڈونیشیاء کے مومنین کو یتیم کردیا وہاں پورے عالم اسلام اور دینی مراکز کو سوگوار کردیا۔

ہم اس سوگ میں مرحوم و مغفور کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

اور دعا کرتے ہیں که اللہ تعالی انہیں اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمایے اور انہوں نے انڈونیشیاء کے مسلمانوں کی دینی خدمات کا جو سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا وہاں کے علماء اور دانشور حضرات خصوصا آپ کے فرزند ارجمند جوکہ ایک برجستہ عالم دین ہیں کو اسے آگے بڑھانے کی توفیق دے۔ آمین

تبصرہ ارسال

You are replying to: .