عزاداری امام حسین (ع)
-
ملائشیا میں عزاداریٔ امام حسین (ع) کا شاندار انعقاد
حوزہ/ ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ظہر عاشورہ کی نماز جماعت اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملائشیا میں مقیم ایرانی اور دیگر فارسی بولنے والے عزاداروں نے شرکت کی۔
-
حجت الاسلام محمد حمیدی نژاد:
عزاداریٔ امام حسین (ع) انسانی تربیت کی منفرد اور بے مثال یونیورسٹی ہے
حوزہ / ایران کے شہر "عالی شہر" کے امام جمعہ نے کہا: ایام محرم کی مجالس اور امام حسین علیہ السلام کی عزاداری انسانی تربیت کی ایک بہترین اور منفرد یونیورسٹی ہے۔
-
مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی:
عزاداری امام حسین (ع) ملت کی دینی بیداری کا بہترین ذریعہ ہے
حوزہ / ایام عزا کے استقبال کے عنوان سے جامعہ ہدیٰ میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں محقق مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی نے خطاب کیا۔
-
مبلغین، قیام امام حسین (ع) سے متعلق مناسب مواد بیان کریں: امام جمعہ شہر کاکی
حوزہ/ امام جمعہ شہر کاکی نے کہا: امید ہے کہ مبلغین ماہ محرم میں قیام امام حسین علیہ السلام سے متعلق معتبر کتابوں سے مناسب مواد بیان فرمائیں گے۔
-
افریقی ملک گھانا میں عزاداریٔ امام حسین (ع) کے لئے علمِ مبارک کی تنصیب + تصاویر
حوزہ / افریقی ملک گھانا کے علاقے اشنتی میں واقع ریاست کماسی کی "صدیقۃ الطاہرہ (س) مسجد" کے اوپر امام حسین علیہ السلام کا ماتمی پرچم (علم مبارک) حضرت ابا عبداللہ علیہ السلام کے شیعوں اور ان کے چاہنے والوں کے ایک گروہ کی موجودگی میں نصب کر دیا گیا۔
-
مجمع علماء وواعظین پوروانچل،ہندوستان کا ممبئی فلم انڈسٹری کے خلاف احتجاج اور مطالبہ :
عزاداری امام حسین (ع) کو بدنام کرنے کی سازشوں اور کاوشوں سے اجتناب کیا جائے
حوزہ/ ہم مجع علماء و واعظین پوروانچل کی جانب سے ممبئی فلم انڈسٹری کے خلاف احتجاج اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام کو بدنام کرنے کی سازشوں اور کاوشوں سے اجتناب کیا جائے ۔اورگ انے باجے کے ساتھ منورنجن (تفریح) کی شکل میں نوحہ خوانی’’ آجا میرے حسین ؑ‘‘ وغیرہ ایسی دل آزار و مضحکہ خیز منظر کشی و اداکاری سے بالکل پرہیز کریں۔
-
عزاداری امام حسین (ع) کے تحفظ کے لیے شیعہ قوم کا اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، محترمہ سائرہ ابراہیم
حوزہ/ ملک میں شر پسند عناصر کی جانب سے عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں ، ملت تشیع پاکستان اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہمیں آپس میں اتحاد و یگانگت قائم کر کے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا۔
-
عزاداری امام حسین (ع) ہمارا آئینی حق ہے مقدمات کا اندراج ہماری مذہبی آزادی پر حملہ ہے جو کسی صورت بھی قبول نہیں، علامہ مقصود علی ڈومکی
حوزہ/ وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین نے اپنے بیان میں کہا کہ سندہ حکومت عزاداروں کے خلاف مقدمات واپس لے۔ شیڈول فور اور اشتعال انگیز خطباء کی فہرست میں شریف شہریوں کے نام کا اندراج انتہائی افسوس ناک ہے۔
-
عزاداری امام حسین (ع) ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، علامہ راجہ ناصر عباس
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذہبی منافرت کا پرچار کرنے والے عناصر دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا مقصد فرقہ واریت پھیلا کر صوبے کے امن و استحکام کو نقصان پہچانا ہے۔