۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کی جانب سے ایام فاطمیہ میں مجالس عزا کا انعقاد

حوزہ/ صوبہ جموں میں واقعہ حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) میں 4 جنوری 2022 سے لے کر 6 جنوری 2022 تک ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں تین روزہ مجالس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ جموں میں واقع حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) میں 4 جنوری 2022 سے لے کر 6 جنوری 2022 تک ایام فاطمیہ (س) کے سلسلے میں تین روزہ مجالس عزاء کا انعقاد کیا جائے گا۔

مجالس عزاء سے مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) علامہ سید مختار حسین جعفری اور استاد حوزہ علمیہ امام محمد باقر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مظھر علی جعفری صاحب خطاب فرمائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ 10 سے 12 جمادی الاولی تک بھی حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب سے ایام فاطمیہ کے عنوان سے مجالس عزا منعقد کی گئی تھیں کہ جن میں مومنین کرام اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب سے ہر سال ایام فاطمیہ میں مجالس عزاء اور عزاداری کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے کہ جس میں مومنین کرام کی قابل ذکر تعداد شریک ہوتی ہے اور اس سال بھی سالہائے سابق کی طرح با شکوہ مجالس عزاء منعقد کی جائیں گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .