۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مرکز نور مائکرو فلم سینٹر، ایران کلچر ہاؤس دہلی میں خمسہ مجالس اختتام پذیر ہوا

حوزہ/ ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی زیر نظارت ادارہ انٹرنیشنل مائکرو فلم نورایران کلچر ہاؤس دہلی میں  14/اگست ٢٠٢٢.ء سے ١٨/اگست ٢٠٢٢.ء تک خمسہ مجالس منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ڈاکٹر مہدی خواجہ پیری کی زیر نظارت ادارہ انٹرنیشنل مائکرو فلم نورایران کلچر ہاؤس دہلی میں 14/اگست ٢٠٢٢.ء سے ١٨/اگست ٢٠٢٢.ء تک خمسہ مجالس منعقد ہوا۔ اس خمسہ مجالس کا آغاز مولانا شیخ رضوان علی نے زیارت عاشورا کے ذریعہ کیا۔ ان مجالس کوپانچ علمائے اعلام نے خطاب کیا۔

مولانا شیخ ممتاز علی (امام جمعہ امامیہ ہال دہلی) نے معرفت امام حسین علیہ السلام کے عنوان سے ایمان افروز بیانات سے نوازا۔ مولانا سیدعالم مہدی رضوی زید پوری نے شب ہجرت کے موضوع پر بیان دیا۔ مولانا سید غافر رضوی چھولسی نے بھی اسی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے شب ہجرت کے مفاہیم کو روشن کیا۔ مولانا سید رضی حیدر زیدی پھندیڑوی نے یزیدی مظالم کو عنوان بناتے ہوئے تقریر کی اور مولانا شیخ ذیشان حیدر غازی رجیٹوی نے عدالت امام علی علیہ السلام کو موضوع سخن بنایا۔

جناب شہزاد نقوی نے اپنے ہمنواؤں کے ساتھ سوز و سلام اور مرثیہ خوانی سے مومنین کو مستفیض کیا۔ ابوحیدرزیدی ،جوادربّانی،ساجد حسین قاسمی ومحمد تنظیم صاحبان نے پیش خوانی کے فرائض انجام دیئے اسی طرح نسیم حسن نقوی نے نوحہ خوانی کے فرائض کی انجام دہی میں اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .