حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،صوبہ جموں کے ایک دینی ادارے حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کی جانب سے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے تین روزہ مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا۔
مجالس عزا 4 جنوری سے لے کر 6 جنوری تک منعقد ہوئیں۔مجالس عزا سے مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) علامہ سید مختار حسین جعفری اور استاد حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مظھر علی جعفری صاحب نے خطاب فرمایا۔
مقررین محترم نے مجالس عزا میں سیرت سیدہ زہرا (س) کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی نیز قیام سیدہ زہرا (س) کے مقاصد اور اس تفسیر سامعین کے لیئے بیان کی۔مجالس عزا میں طلاب حوزہ علمیہ امام محمد باقر (ع) کے علاؤہ مومنین کرام نے بھی شرکت فرمائی۔