حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نوشہروفیروز و اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کنڈیارو یونٹ کی جانب سے برسی شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت سے "مدافع ولایت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ الٰہی سے ہوا، یونٹ صدر سید تصور حسین رضوی نے افتتاحی کلمات ادا کیے اور وفا عباس نے شہداءِ اسلام کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ کانفرنس سے مولانا محمد عسکری نے حالاتِ حاضرہ اور مرکزی صدر محسن علی اصغری نے شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ کے قائدانہ اسلوب کے موضوع پر خطاب کیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور قیادت میں ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کی فکری، شعوری، مذہبی، اجتماعی، ملی تربیت و بیداری کیلئے دن رات ایک کیا اور مسلسل عوامی رابطہ کے ذریعے ان میں ایک درد، ایک احساس پیدا کر دیا۔
محسن علی اصغری نے کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینیؒ کی یہ خوبی کسی طور بھلائی نہیں جا سکتی کہ وہ اپنے ساتھ مختلف دورہ جات میں اہل سنت علماء کو بھی لے کر جاتے اور اتحاد کی فضا کو عوامی سطح پر نمایاں کرنے کی کوشش کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے انہیں دیکھا ہے، وہ اس بات کی گواہی دیں گے کہ ان کا یہ عمل دکھاوا یا مجبوری نہیں تھی، بلکہ وہ اتحاد بین المسلمین پر پختہ یقین رکھتے تھے اور امت کو ایک لڑی میں پرونے کے شدید خوہش مند تھے۔ کانفرنس کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔

حوزہ/کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور قیادت میں ملک کے کونے کونے میں جا کر لوگوں کی فکری، شعوری، مذہبی، اجتماعی، ملی تربیت و بیداری کیلئے دن رات ایک کیا۔
-
5 اگست یوم شہادت شہید مظلوم عارف الحسینی (رہ)کی مناسبت سے مختصر سوانح حیات
حوزہ/قائد ملت جعفریہ شہید عارف الحسینی نجف اور قم کے حوزات علمیہ کے مشہور فقہاء منجملہ امام خمینی کے شاگردوں میں سے تھے۔ علامہ عارف حسین حسینی پاکستان…
-
برمنگھم میں شہید علامہ عارف الحسینیؒ کی 35ویں برسی کا انعقاد
حوزہ/ ادارہ معارف اسلام میں منعقدہ اجتماع سے حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی، حجت الاسلام مولانا سید ظفر عباس نقوی، حجت الاسلام مولانا مشرف حسین…
-
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا لبنان دھماکوں پر گہرے دکھ کا اظہار
حوزہ/اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کٹھن حالات میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کیساتھ انکے غم میں شریک ہیں۔ ربِ کریم زخمیوں کو جلد شفایابی…
-
مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن:
شہید حاج قاسم سلیمانیؒ کی شہادت حریت پسندون خصوصاً شیعانِ جہاں کے لیے ایک فکری انقلاب ہے
حوزہ/ مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان برادر ثقلین علی جعفری کا کہنا ہے کہ، ہمیں چاہیے کہ شھید حاج قاسم سلیمانی کی شخصیت کو دنیا کے کونے کونے…
-
دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف:
نمائندہ قائد نجف کی گزشتہ پانچ سالہ خدمات اور آئندہ دو سال نمائندہ قائد نامزدگی کی تقریب منعقد
حوزہ/دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان نجف اشرف عراق میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ عالیجناب علامہ غلام قنبر قرائتی صاحب کی گزشتہ پانچ سالہ بہترین کارکردگی اور…
-
لاہور میں عالمی امن اتحاد کونسل اور شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام جشن عید غدیر کا اہتمام
حوزہ/ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 18 ذوالحجۃ تکمیل دین کا دن ہے، شجاعت علی آج بھی نشان حیدر کی صورت میں زندہ ہے۔ اعلان غدیر اعلان ختم نبوت…
-
احمدیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے پیغمبری کے دعوے دار امریکی شہری کا قتل
حوزہ/امریکہ نے پاکستان میں ایک پاکستانی نژاد امریکی شہری کو کمرہ عدالت میں قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔
-
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ڈویژنز و اضلاع کے درسی دورہ جات
حوزہ/ دورہ جات کے دوران تنظیمی یونٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ’کربلا محافظِ اسلام‘ کے عنوان سے ہر یونٹ میں دروس بھی دیئے گئے۔
-
علامہ شہید عارف الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردارتھے،مقررین
حوزہ/مطابق 32 ویں برسی رہبر شیعیان پاکستان و فرزند امام خمینی حضرت سید عارف حسین الحسینیؒ کی مناسبت سے ادارہ افکار عارف پاکستان نے بین الاقوامی آن لائن…
-
شہید عارف الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے سومِ شہدائے کربلا کی مجلس عزاء کا انعقاد
حوزہ / ایران کے شہر اصفہان میں شہید عارف الحسینی فاؤنڈیشن اصفہان کی جانب سے سومِ شہدائے کربلا اور قائد شہید عارف حسین الحسینیؒ کی 34ویں برسی کی مجلس کا…
-
پاکستان کے مایہ ناز ادیب اور شاعر اہلبیت پروفیسر حشمت کمال الہامی انتقال کر گئے
حوزہ/ پاکستان ایک مایہ ناز ادیب شاعر مصنف مترجم اور عظیم علمی سرمایہ سے محروم ہو گیا.
-
شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا، علامہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/قائد شہید کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کیساتھ ہیں۔ مودی حکومت…
آپ کا تبصرہ