حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبۂ جموں کے معروف دینی و سماجی ادارہ حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی جانب سے ایک روزہ نشست، بعنوانِ تکریم و تعظیم شہدائے اسلام منعقد ہوئی، جس میں ضلع پونچھ کے جید شعرائے کرام اور علمائے کرام نے شرکت فرما کر نظم و نثر کی صورت میں شہدائے اسلام و شہدائے قدس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس ایک روزہ نشست میں حالیہ واقعات میں شہید ہونے والی عالم اسلام کی جید شخصیات کو یاد کیا گیا اور اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اسلام و مسلمین کی حیات کا دارو مدار یاد شہداء کو زندہ رکھنے اور شہداء کے نقشِ قدم پر چلنے میں ہے۔
شہدائے مقاومت کی یاد میں منعقدہ اس نشست میں ضلع پونچھ کے مشہور و معروف شعرائے کرام منجملہ شاعر اہلبیت جناب احتشام حسین محتشم صاحب، شاعر اہلبیت جناب اکبر علی بانڈے صاحب، شاعر اہلبیت جناب ڈاکٹر سید ذاکر حسین فردوس صاحب اور شاعر اہلبیت جناب مولانا سید بشیر حسین نقوی صاحب نے خصوصی طور پر اپنے اشعار کی صورت میں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
جید علمائے کرام منجملہ مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام علامہ سید مختار حسین جعفری، امام جمعہ و جماعت پونچھ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید امان حیدر نقوی صاحب اور سربراہ و بانی ادارۂ قرآن و اہلبیت حجۃ الاسلام و المسلمین ڈاکٹر سید کرار علی جعفری صاحب نے اپنے پر مغز خطابات میں امت مسلمہ کی توجہ اس بات کی طرف مبذول کروائی کی یاد شہداء اور ذکر شہداء ہی اصل سرمایہء حیات ہے۔
آپ کا تبصرہ