حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی حکومت کے ڈپلومیٹک رپورٹرز کو ایک اسرائیلی اہلکار کی جانب سے جاری کردہ بیان موصول ہوا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صیہونی حکومت شہید یحیی السنوار کی لاش کو کسی بھی یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت حماس کو فراہم نہیں کرے گی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یہ اطلاعات گردش میں ہیں کہ حماس نے جنگ بندی کے ابتدائی مذاکرات کے دوران شہید السنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ