پیر 20 جنوری 2025 - 11:33
غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کیا جائے: پوپ فرانسس

حوزہ/ پوپ فرانسس نے ثالثوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے اس معاہدے کا احترام کرنے اور اسے جاری رکھنے کی اپیل کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پوپ فرانسس نے اتوار کے روز ویٹیکن میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں اپنے ہفتہ وار خطبے کے اختتام پر کہا: گزشتہ دنوں میں اعلان کیا گیا تھا کہ غزہ پٹی میں جنگ بندی آج سے شروع ہوگی۔ میں تمام ثالثوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک اچھا کام ہے، ثالثی جس کا مقصد امن کو حاصل کرنا ہے، میں ثالثوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں! نیز، میں ان تمام فریقوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اس اہم کامیابی میں حصہ لیا۔

پوپ فرانسس نے اپنے پیروکاروں سے بھی کہا: مجھے امید ہے کہ حاصل کردہ معاہدوں کو فریقین کی طرف سے فوری طور پر احترام دیا جائے گا اور تمام قیدی آخرکار اپنے گھروں کو واپس آ سکیں اور اپنے پیاروں کو گلے لگا سکیں۔

انہوں نے یہ بھی اظہار امید کیا کہ غزہ کے رہائشیوں کو امداد تیزی سے اور زیادہ مقدار میں فراہم کی جائے، کیونکہ یہ امداد ان کے لیے انتہائی ضروری ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha