۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ اقبال

حوزہ/ 9 نومبر، یومِ حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کو علامہ اقبال کی تصاویر اور اشعار پر مشتمل بینرز سے سجایا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 9 نومبر، یومِ حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کو علامہ اقبال کی تصاویر اور اشعار پر مشتمل بینرز سے سجایا گیا ہے۔

9 نومبر کو دنیا بھر میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کا یومِ پیدائش منایا جاتا ہے۔

اسی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی مختلف مراکز سمیت تمام اردو حلقوں میں مختلف نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے تہران کی شاہراہوں پر شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار اور تصویر پر مشتمل بینرز لگائے گئے ہیں۔

یومِ اقبال اور ایرانی قوم، رپورٹ ملاحظہ فرمائیں

یاد رہے علامہ اقبال کبھی ایران نہیں گئے، لیکن ان کی زیادہ شاعری فارسی زبان میں ہے۔ علامہ اقبالؒ کی فارسی شاعری اور جو اہمیت وہ ایران کو دیتے تھے، اس کی وجہ سے ایرانی قوم ان کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ایران میں علامہ اقبالؒ کو اقبال لاہوری کے نام سے جانا جاتا ہے اور لاہور کو بھی ایرانی انہی کے توسط سے پہچانتے ہیں۔

واضع رہے کہ ایران کا کوئی بھی ایسا شہر نہیں ہے جہاں علامہ اقبالؒ سے منسوب کوئی چوک یا کالونی نہ ہو۔ علامہ اقبالؒ نے کل بارہ ہزار اشعار کہے ہیں جن میں سے سات ہزار فارسی میں ہیں۔

علامہ اقبال ؒ نے اپنے فارسی مجموعہ کلام میں انقلابِ اسلامی ایران کی پیش گوئی بھی کی ہے۔

یومِ اقبال اور ایرانی قوم، رپورٹ ملاحظہ فرمائیں

می رسد مردی کہ زنجیر غلامان بشکند

دیدہ ام از روزن دیوار زندان شما

یعنی میں زندان کے سلاخوں کے پیچھے سے دیکھ رہا ہوں کہ ایک مرد آرہا ہے جو تمہیں غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرائے گا۔

ایرانی اس شعر کو حضرتِ علامہ اقبالؒ کی حضرت امام خمینی ؒ کی آمد اور انقلابِ اسلامی ایران کی پیشگوئی کہتے ہیں۔

انہی وجوہات کی بنا پر ایرانی قوم حضرتِ علامہ اقبالؒ کو بہت احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

یومِ اقبال اور ایرانی قوم، رپورٹ ملاحظہ فرمائیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .