۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
ڈاکٹر سید محمد نجفی

حوزہ/ حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور میں نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید محمد نجفی نے کہا کہ نیک اعمال انسان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں حجتہ الاسلام ڈاکٹر علامہ سید محمد نجفی نے خطبۂ جمعہ میں سورۂ دہر کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا کہ منت مان کر پورا کرنا، اللہ کی محبت میں لوگوں کو کھانا کھلانا، کام صرف اور صرف اللہ کی رضا کے لیے کرنا، دل میں ہر وقت اللہ کا خوف رکھنا پانچ ایسے اعمال ہیں، جس سے انسان کی تقدیر بدل سکتی ہے اور ان کے سر انجام دینے سے دلی خوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں بہت سی ایسی آیات کریمہ ہیں جو شان اہل بیت اطہار علیہم السّلام میں نازل ہوئیں اور ان میں سے ایسی بھی ہیں، جن پر شیعہ سنی مفسرین کا اجماع ہے، جیسے کہ آیت تطہیر و مباہلہ وغیرہ۔

ان کا کہنا تھا کہ سورۂ دہر میں شان خاندان اہل بیت کو بیان کیا گیا ہے۔ منت اور نذر جو کہ اللہ کے لیے ہو روحانی طور پر اس کے بہت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس طرح کہ سورۂ دہر میں خانوادہ سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کی منت کے بارے میں 17 آیات نازل ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر محمد نجفی نے کہا کہ بہت سے علماء نے ایسی منتیں مانی، جن سے ان کی مشکلات دور ہوئیں، جیسے کہ آقائے طبرسی کا مشہور واقعہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .