۱۹ آذر ۱۴۰۳ |۷ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 9, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ میں سالانہ اجتماع بعنوان "نہج البلاغہ کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ/ پاکستان کے شہر جنڈ میں واقع دینی درسگاہ جامعہ جعفریہ جنڈ میں مدرسہ ہذا کا سالانہ اجتماع بعنوان "نہج البلاغہ کانفرنس" منعقد ہوا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، پاکستان کے شہر جنڈ میں واقع دینی درسگاہ جامعہ جعفریہ جنڈ میں مدرسہ ہذا کا سالانہ اجتماع بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس منعقد ہوا۔ جس میں علاقہ بھر کے علماء و مومنین نے بھرپور شرکت کی اور مختلف علماء و خطباء کے بیانات سے مستفید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے متعدد خطباء اس پروگرام میں تشریف لائے اور نہج البلاغہ کے موضوع پر گفتگو کی۔ جن میں مولانا مقبول حسین علوی صاحب انگلینڈ، مولانا سید رضی عباس ہمدانی، علامہ سید محمد تقی نقوی صاحب ملتان، علامہ شیخ انور علی نجفی صاحب اسلام آباد، مولانا پروفیسر عابد حسین صاحب سرگودھا، مولانا انیس الحسنین خان صاحب اسلام آباد، مولانا لیاقت علی اعوان صاحب، مولانا سید سعید ہمدانی صاحب، مولانا سید علی حسین مدنی صاحب، مولانا اقبال حسین مقصود پوری صاحب، مولانا سید علی رضا نقوی صاحب لاہور سمیت دیگر علماء کرام شامل ہیں۔

ضلع اٹک اور دور دراز علاقوں سے مومنین کی بڑی تعداد کے ساتھ درجنوں علماء کرام نے کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس اور جامعہ کے تعلیمی امور کو سراہا اور آئندہ تبلیغی امور بالخصوص قرآن مجید و دین مبین محمدی (ص) کے تبلیغی امور میں مشاورت بھی ہوئی۔

کانفرنس میں خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔ جامعہ زینبیہ (س) کی طالبات نے خواتین کے پنڈال میں نظم و نسق و کھانے پینے کےامور کو بخوبی انجام دیا۔

مومنین کرام نے جامعہ جعفریہ کو قریب سے دیکھا اور ہر مہمان نے جامعہ کے تعلیمی و تربیتی نظام اور تعمیراتی حوالہ سے اور طلاب سے مل کر خوشی کا اظہار کیا۔ مومنین کرام نے اپنے علاقہ کی دینی درسگاہ کے ساتھ ہر اعتبار سے تعاون کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .