اتوار 28 ستمبر 2025 - 18:05
شہید سید حسن نصر اللہ نے پورے عالمِ اسلام پر گہرے احسانات کیے ہیں، علامہ سعید حیدر ہمدانی

حوزہ / مرکز افکار اسلامی کے زیرسرپرستی جامعہ جعفریہ جنڈ میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ جس میں جامعہ جعفریہ جنڈ کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل کے فعال کارکن علامہ سید سعید حیدر ہمدانی نے خصوصی خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق،مرکز افکار اسلامی کے زیرسرپرستی جامعہ جعفریہ جنڈ میں شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے ایک مجلس ترحیم منعقد کی گئی۔ جس میں جامعہ جعفریہ جنڈ کے پرنسپل اور شیعہ علماء کونسل کے فعال کارکن علامہ سید سعید حیدر ہمدانی نے خصوصی خطاب کیا۔

علامہ سعید حیدر ہمدانی نے کہا: شہید سید حسن نصر اللہ نے پورے عالم اسلام پر گہرے احسانات کیے ہیں اور ان کی زندگی مقاومت کے فلسفے کی عملی تصویر تھی۔ انہوں نے کہا: اپنے محسنین کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

شہید سید حسن نصر اللہ نے پورے عالمِ اسلام پر گہرے احسانات کیے ہیں، علامہ سعید حیدر ہمدانی

جامعہ جعفریہ کے مدرس مولانا میثم طہٰ نے اپنے خطاب میں شہید حسن نصر اللہ کی سیرت کے چار نکات بیان کرتے ہوئے کہا: حق کی حمایت، باطل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ، حلال و حرام کی پاسداری اور ظلم کے خلاف عدالت اجتماعی کے قیام کے لیے وقف زندگی شہید والا مقام کے بنیادی اصول شمار ہوتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: دعا ہے خداوند متعال امام زمانہ (عج) کے ظہور کے مقدس مقصد کی تکمیل میں ہم سب کو عدالت علوی و مہدی کے قیام کی توفیق عطا فرمائے۔

شہید سید حسن نصر اللہ نے پورے عالمِ اسلام پر گہرے احسانات کیے ہیں، علامہ سعید حیدر ہمدانی

علامہ سید سعید حیدر ہمدانی نے دعائیہ کلمات میں کہا :اللہ تعالیٰ جامعہ جعفریہ جنڈ اور مرکز افکار اسلامی کی تمام شاخوں کو ترقی عطا فرمائے۔ ادارے کے منتظمین، اساتذہ اور معاونین کی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے۔ مدرسہ کی زمین وقف کرنے والے مرحوم ملک محمد امیر خان ، استاد الاساتذہ علامہ رضی عباس ہمدانی رہ اور شہید مقاومت سید حسن نصر اللہ کے درجات بلند فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha