۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ تربیتی و تبلیغی اجتماع کے موقع پر نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد

حوزہ / 12 نومبر 2023ء بروز اتوار جامعہ جعفریہ جنڈ کا سالانہ تربیتی و تبلیغی اجتماع بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 12 نومبر 2023ء بروز اتوار جامعہ جعفریہ جنڈ کا سالانہ تربیتی و تبلیغی اجتماع بعنوان نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقہ بھر سے مومنین کرام نے بھرپور شرکت کی اور جامعہ ہذا کی کارکردگی اور دینی خدمات کو سراہا۔

رپورٹ کے مطابق نہج البلاغہ کانفرنس سے سرپرست مرکز افکار اسلامی و جامعہ ہذا حجت الاسلام والمسلمین مقبول حسین علوی انگلینڈ، حجت الاسلام والمسلمین سیدرضی عباس ہمدانی پرنسپل جامعہ، حجت الاسلام والمسلمین علامہ سیدمحمدتقی نقوی ملتان، حجت الاسلام والمسلمین علامہ ظہور خان سرگودھا، حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ انور نجفی اسلام آباد، حجت الاسلام والمسلمین اقبال حسین مقصود پوری، حجت الاسلام والمسلمین پروفیسر عابد حسین سرگودھا، حجت الاسلام والمسلمین سید علی رضا نقوی لاہور، حجت الاسلام والمسلمین انیس الحسنین خان اسلام آباد، حجت الاسلام والمسلمین محمدحسن سولہنڑدریا خان، حجت الاسلام والمسلمین لیاقت علی اعوان، حجت الاسلام والمسلمین ادریس زاہدی اسلام آباد، حجت الاسلام والمسلمین سید انتصار مہدی اور حجت الاسلام والمسلمین لیاقت علی رانجھا نے خطاب کیا۔

جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ تربیتی و تبلیغی اجتماع کے موقع پر نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد

علماء کرام نے اپنے خطابات کے دوران کلام امیرالمؤمنین علیہ السلام کی اہمیت اور معاشرے میں اس کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

منتظم جامعہ حجت الاسلام والمسلمین سید سعیدحیدر ہمدانی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور نہج البلاغہ کانفرنس کے شرکاء کے لئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی مدّظلہ العالی کا جاری کردہ پیغام پڑھ کر سنایا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اس پروگرام میں جامعہ جعفریہ جنڈ کے ممتاز اور ہونہار طلبہ کو علماء کرام کے ہاتھوں انعامات اور شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔

جامعہ جعفریہ جنڈ کے سالانہ تربیتی و تبلیغی اجتماع کے موقع پر نہج البلاغہ کانفرنس کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .