۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مرکز افکار اسلامی کی جانب سے اسلام آباد میں نہج البلاغہ ڈسکشن فورم کا انعقاد

حوزہ / مولود کعبہ و صاحب نہج البلاغہ مولا امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر مرکز افکار اسلامی کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مولود کعبہ و صاحب نہج البلاغہ مولا امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک موقع پر مرکز افکار اسلامی کی دعوت پر جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں برائے ایصال ثواب محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی رہ27 جنوری 2024ء بروز اتوار اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے ماہرین نے شرکت فرمائی۔

شرکاء نے نہج البلاغہ کی تعلیمات سے استفادہ کی اہمیت و ضرورت اور انہیں عام کرنے کے طریقوں پر آراء دیں اور مرکز افکار اسلامی کے ساتھ مل کر اس مشن کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔

شرکاء اور ان کے موضوعات:

ڈاکٹر کرنل مشتاق صاحب ،مینجمنٹ سائنسز

ڈاکٹر سید ظہیر کاظمی،تجارت و نہج البلاغہ

ڈاکٹر شوذب عسکری نے اقلیتوں کے حقوق نہج البلاغہ کی روشنی

ڈاکٹر علامہ عدیل علم کلام اور نہج البلاغہ

ڈاکٹر محسن رضا ہاشمی۔سیاست اور نہج البلاغہ

ڈاکٹر محمود حسین ۔انسان کامل اور نہج البلاغہ

ڈاکٹر شریف نفیس ۔سیرت رسول اور نہج البلاغہ

ڈاکٹر عون ساجد ۔اقبالیات اور نہج البلاغہ

ڈاکٹر علی حسین عارف ۔ مدیریت اور نھج البلاغہ

ڈاکٹر کاظم کمیل ۔ معیشت اور نھج البلاغہ

اظہر عابدی۔ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ نھج البلاغہ کی ترویج کی ضرورت و طریقہ کار

حیدر نقوی۔ بچوں تک نہج البلاغہ پہنچانے کے بہترین ذرائع

ذکی صاحب ۔ سوشل میڈیا اور نہج البلاغہ

رپورٹ کے مطابق چیئرمین مرکز افکار اسلامی علامہ مقبول حسین علوی نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا: وقت کے تقاضوں کے مطابق نہج البلاغہ سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ پروگرام میں خصوصی طور پر حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ انور علی نجفی نے شرکت کی اور پروگرام کے ابتداء میں محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی (رہ) کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .