یوم اقبال
-
یومِ اقبال پر خصوصی علمی مذاکرہ
حوزہ/آج وائس آف نیشن کے پلیٹ فارم سے 'یوم اقبال رح' کی مناسبت سے ایک خصوصی آنلائن علمی مذاکرے کا ہتمام کیا گیا۔ مذاکرے کا عنوان " کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں" تھا۔
-
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری:
علامہ اقبال ملتِ اسلامیہ کے ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے
حوزہ/9 نومبر یومِ علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے کا راستہ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی میں مضمر ہے، کہا ہے کہ علامہ اقبال ملتِ اسلامیہ کے ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے۔
-
یومِ اقبال اور ایرانی قوم، رپورٹ ملاحظہ فرمائیں
حوزہ/ 9 نومبر، یومِ حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ کی مناسبت سے اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کو علامہ اقبال کی تصاویر اور اشعار پر مشتمل بینرز سے سجایا گیا ہے۔
-
موجودہ پاکستان اقبالؒ کے خواب کی حقیقی تعبیر نہیں، علامہ سید باقر عباس زیدی
حوزہ/ علامہ اقبال مسلمانوں کے اتحاد و اخوت کے داعی تھے ان کے نزدیک مسلمانوں کی خستہ حالی سے نجات کا واحد راستہ اتحاد امت تھا۔جس کا انہوں نے اپنی شاعری میں بارہا تذکرہ کیا۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
علامہ اقبال نے مسلم اقوام کو استکبار و استبداد کی غلامی سے نجات کا درس دیا
حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان نے "یوم اقبال" کے موقع پر کہا: مصور پاکستان نے ارض وطن کا جو نقشہ بنایا تھا افسوس وہ حقیقی طور پر شرمندۂ تعبیر نہ ہو سکا۔
-
اردو کے تحفظ کے لئے رسم الخط کا تحفظ لازمی، دارالاقبال بھوپال میں دانشوروں کا اظہار خیال
حوزہ,اردو کسی مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ ہندستان کی زبان ہے، حکومت کی سطح پر رام راجیہ کی بات کی جارہی ہے لیکن رام کو امام الہند کہنے والا شاعر اقبال فراموش کیا جارہا ہے۔
-
وطن عزیز کو علامہ اقبال (رح) کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ایم ڈبلیو ایم کی رہنما سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ وطن عزیز کو اقبال (رح) کا پاکستان بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
-
موجودہ پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر نہیں، علامہ سید باقر عباس زیدی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے یوم اقبال کے موقعہ پر میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ علامہ اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا موجودہ پاکستان اس کی حقیقی تعبیر نہیں ہے۔اس عظیم دانشور کا پیغام کسی ایک خطے کے لیے نہیں تھا۔
-
علامہ اقبال ملتِ اسلامیہ کے ایک دل سوز اور دور اندیش رہنما تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا واحد راستہ علامہ اقبالؒ کے فلسفہ خودی پر عمل پیرا ہونے میں ہی مضمر ہے۔
-
موجودہ دور کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے: علامہ امین شہیدی
حوزہ/ امت واحدہ پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے اقبال کے پیغام کو سمجھنا ضروری ہے۔تیز نظر، عالی ہمتی اور اونچی پرواز سے ہی بلند منازل کا حصول ممکن ہے۔
-
علامہ اقبال (رح) کے افکار و تعلیمات پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لئے شعور و بیداری کا پیغام، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حکیم الامت حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و تعلیمات پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کے لئے شعور و بیداری کا پیغام ہے۔
-
علامہ اقبال ؒ مسلم امہ کے روایتی وقار و مرتبے کو بلند دیکھنے کے آرزومند تھے، علامہ راجہ ناصرعباس
حوزہ/ سربراہ مجلس وحدت المسلمین پاکستان نے یوم اقبال کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا: وطن عزیز کی سالمیت و بقا کے لیے علامہ اقبال کے ان فرمودات پر عمل کرنا ہوگا جن میں وہ مسلمانوں کو باہم ہونے کا درس دیتے ہیں۔یہی حقیقی اسلام ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔مسلمانوں کے مختلف مسالک کے درمیان نفرت اور دوریاں پیدا کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
-
ملک کی ترقی کے لیے حکمراں اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یوم اقبال کی مناسبت سے ارسال کردہ پیغام میں کہا: آج ضرورت اس امر کی ہے کہ حکمراں اور عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں تاکہ پاکستان ترقی کرے اور عالم اسلام کا مرکز و محور قرار پائے۔
-
علامہ اقبال کے افکار و نظریات دراصل امت مسلمہ کے دردمند انسان کی آواز تھے، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکمران اور پھر عوام اپنے آپ کو علامہ اقبال کے افکار و نظریات کے سانچے میں ڈھالیں تاکہ پاکستان انفرادی لحاظ سے ترقی کرے اور عالم اسلام کا مرکز و محور قرار پائے۔