۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
امام

حوزہ/ ایران کے شہر بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: سید حسن نصراللہ کی شہادت مقاومتی محاذ کے زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھنے کا سبب بنی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ کی رپورٹ کے مطابق، شہر بروجرد کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے سید حسن نصراللہ اور شہید نیلفروشان کے چہلم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا: سید حسن نصراللہ کی شہادت نے مقاومتی محاذ کو زیادہ قوت کے ساتھ آگے بڑھنے پر آمادہ کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مقاومتی محاذ کے کمانڈرز کے قتل سے نہ صرف اس محاذ کی قوت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ یہ محاذ دشمن کے مقابلے میں پہلے سے زیادہ پجتہ ارادہ اور عزم کے ساتھ کھڑا ہو گا۔

بروجرد کے امام جمعہ نے کہا: مقاومتی محاذ پوری قوت کے ساتھ میدان جنگ میں موجود رہے گا اور یہ محاذ صبر اور پختہ عزم کے ساتھ قدس شریف کی مکمل آزادی تک اسرائیل کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا: سید حسن نصراللہ کی شہادت ہم سب کے لیے بہت تکلیف دہ تھی۔ شہید سید حسن نصراللہ ایک بہادر، معاملہ فہم اور قابل شخصیت تھے، جو سالوں تک دشمن کے سامنے ڈٹے رہے اور دشمن کی کئی ایک سازشوں کو ناکام بنایا۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: مقاومتی محاذ کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ اس محاذ کے ہر شہید کی شہادت کے بعد مزید دلیر لوگ مقاومت کے پرچم کو تھام کر دشمن کو نابود کرنے کے لیے اٹھ کھڑے ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .