۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
تصاویر / جلسه مجمع نمایندگان طلاب و فضلای حوزه علمیه قم با حضور آیت الله حسینی بوشهری

حوزہ / جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے صدر نے سید حسن نصراللہ کو ایک بصیرت مند اور تاریخ ساز شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا: سید مقاومت نے عرب دنیا کے ہیرو کے طور پر خود کو منوایا اور انہوں نے ایک کانفرنس میں رہبر معظم انقلاب کا ہاتھ چومتے ہوئے کہا تھا کہ "جو کچھ میرے پاس ہے، وہ ولایت (پر عقیدہ) کا نتیجہ ہے۔"

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے حوزہ علمیہ قم کے طلاب اور فضلائے کرام کے اجتماع میں علاقائی حالات اور سید حسن نصراللہ، شہید نیلفروشان اور دیگر مجاہدینِ مقاومت کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: شہادت اللہ کے نیک بندوں اور اولیاء الہی کا راستہ ہے۔

انہوں نے مید کہا: حضرت سید الشہداء علیہ السلام نے ہمیں شہادت کا درس دیا ہے۔ خدا کی راہ میں یہ حرکت تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کی جائے گی بلکہ ایک نئی تحریک کی بنیاد رکھے گی اور ظالموں کو تباہ و برباد کر دے گی۔

شہید سید حسن نصراللہ تاریخ ساز شخصیت تھے / آپریشن "وعدہ صادق 2" میں داغے گئے میزائلوں کی تعداد کم لیکن ان کا اثر بہت زیادہ تھا

آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے آپریشن "وعدۂ صادق 2" کا ذکر کرتے ہوئے کہا: طویل انتظار کے بعد ہماری مسلح افواج، جن پر ہمیں فخر ہے، نے ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا اور دنیا کو انتہائی متاثر کیا۔ حالانکہ آپریشن "وعدہ صادق 2" میں داغے گئے میزائلوں کی تعداد کم تھی، لیکن ان کا اثر بہت زیادہ تھا۔

امام جمعہ قم نے مزید کہا: ہمارے مہمان شہید ہنیہ اور خاص طور پر سید مقاومت سمیت غزہ اور لبنان کے شہداء کے لیے کی گئی اس انتقامی کارروائی میں جیسا کہ ہمارے حکام نے بھی اعلان کیا کہ اگر دشمن کوئی اور حرکت کرے گا تو ہمارا جواب اس سے بھی زیادہ شدید ہو گا۔

انہوں نے کہا: شہید سید حسن نصراللہ تاریخ ساز شخصیت تھے۔ ان کا نام تاریخ میں منور و تاباں رہے گا۔ انہوں نے لبنان، یمن، عراق، حتیٰ کہ ایران میں بھی کلیدی کردار ادا کیا اور اگرچہ آج وہ ہمارے ساتھ نہیں ہیں لیکن ان کا راستہ مقاومتی محاذ اور امت اسلامیہ کے درمیان ہمیشہ موجود رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .