۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
تصاویر/ بررسی ابعاد فجایع و جنایات اخیر اسرائیل در لبنان، غزه، یمن و سوریه در مرکز مدیریت حوزه

حوزہ / مسلم علماء کونسل لبنان کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے کہا: ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائی نے لبنان میں دشمن کی 300 ارب ڈالرز کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مسلم علماء کونسل لبنان کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین شیخ غازی یوسف حنینہ نے "حزب اللہ لبنان اور علامہ شہید سید حسن نصراللہ کا جدید اسلامی تہذیب کے قیام کی تشکیل میں کردار" کے عنوان سے منعقدہ نشست میں گفتگو کے دوران کہا: ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف براہ راست کارروائی اور طوفان الاقصی کی حمایت نے لبنان میں دشمن کی 300 ارب ڈالرز کی سازشوں کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) کی ایک حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "جو شخص معاشرے میں، خاص طور پر امت مسلمہ میں مایوسی اور ناامیدی پھیلائے، وہ درحقیقت معاشرے کی تباہی میں (دشمنان اسلام کی) مدد کر رہا ہے"۔ لہذا ہمیں اپنی طاقت اور صلاحیتوں پر زور دینے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے سید حسن نصراللہ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں میں سے "انسانیت اور عالم ہونے" پر تاکید کرتے ہوئے کہا: سید حسن نصراللہ ایک قیمتی انسان تھے اور ان کی انسانیت اعلیٰ درجہ پر تھی اور وہ عالم بھی تھے۔

شیخ حنینہ نے مزید کہا: سید حسن نصراللہ کی عاجزی قابل ذکر تھی۔ وہ لوگوں سے سادگی اور آسانی سے بات کرتے تھے۔ جب وہ کسی سے بات کرتے، تو انہیں محبت اور لطف سے لبریز کر دیتے۔

انہوں نے مزید کہا: شہید سید حسن نصراللہ کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ وہ خود بھی مستقبل کے بارے میں پر امید تھے اور جو بھی ان کے ساتھ وقت گزارتا، وہ بھی مستقبل کے بارے میں پر امید ہو جاتا۔"

مسلم علماء کونسل لبنان کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین نے کہا: سید حسن نصراللہ کی شخصیت صرف شیعہ تک محدود نہیں تھی بلکہ تمام لبنانی گروہ، چاہے وہ شیعہ، سنی، دروزی، مارونی یا کوئی اور ہو، سب ان سے محبت کرتے تھے۔

انہوں نے کہا: جب لبنانی علما یا شخصیات میں سے کوئی مشکل میں پڑتا، تو سید حسن نصراللہ سب سے پہلے ان کی مدد کو پہنچتے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .