۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
مسعود پزشکیان

حوزہ / ایران کے نومنتخب صدر نے کہا: بے گناہ کا خون کبھی بھی ظالم کے دامن سے نہیں مٹتا اور نہ ہی معصوم لوگوں اور بے پناہ بچوں کو قتل کرنے کا جرم نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امریکی کانگریس میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی موجودگی اور تقریر کے بارے میں نو منتخب صدر صدر مسعود پزشکیان نے لکھا کہ نہ تو معصوم لوگوں اور بے گھر بچوں کے قتل کے جرم کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کھڑے ہو کر احترام کر کے مجرم کو گناہوں سے پاک کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا: صیہونی حکومت کے وزیر نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں حاضری اور تقریر سے "نہ ہی معصوم لوگوں اور بے پناہ بچوں کو قتل کرنے کا جرم نظر انداز کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کھڑے ہوکر تالیاں بجا کر مجرموں کو پاک کیا جا سکتا ہے۔ بے گناہ کا خون کسی بھی صورت میں ظالموں کو چھوڑتا نہیں۔ و سَیعلَمُ الّذینَ ظَلَموا أَی مُنقَلَبٍ ینقَلِبونَ"۔

ایران کے نومنتخب نے کہا: کھڑے ہوکر استقبال کرنے سے ظالم کے دامن پر لگے داغ نہیں مٹ سکتے ہیں۔ خون کبھی بھی ظالم کا پیچھا نہیں چھوڑتا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اکتوبر کے بعد سے اب تک غزہ میں صہیونی جارحیت کی وجہ سے 39175 افراد شہید اور 90403 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہداء اور زخمیوں میں خواتین اور معصوم بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .