۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ناصر کنعانی، سخنگوی وزارت امور خارجه

حوزہ/ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں اور ان کی بیویوں اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں اور ان کی بیویوں اور بچوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

صہیونی فوج نے پیر کے روز ایک فضائی حملے میں جہاد اسلامی کے تین کمانڈروں کو شہید کر دیا جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کے وسط میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے، اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک کے 40 فائٹر جٹ اور ڈرون طیاروں نے حملے میں حصہ لیا۔

کنعانی نے کہا کہ یوم نکبہ سے عین قبل کیا گیا یہ وحشیانہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی نوجوانوں کی مزاحمت کے سامنے بے بس ہے، دوسری طرف اسرائیل کے اندرونی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مظالم اور جرائم کے بارے میں عالمی برادری کی خاموشی نے اسے مزید حوصلہ بخشا ہے اور کھلم کھلا انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل و غارت گری اور صہیونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے تمام اسلامی ممالک سے درخواست کی کہ فوری طور پر اس کے خلاف موثر اور ضروری اقدام کئے جائیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .