جمعہ 12 ستمبر 2025 - 11:54
لبنان کی امت موومنٹ کی جانب سے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر صیہونی حملے کی شدید مذمت

حوزہ/ لبنان کی امت موومنٹ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کے اجلاس کو صیہونی حملے کا نشانہ بنائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک "کھلی دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائی" قرار دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی امت موومنٹ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کے رہنماؤں کے اجلاس کو صیہونی حملے کا نشانہ بنائے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے ایک "کھلی دہشت گردی اور مجرمانہ کارروائی" قرار دیا ہے۔

امت موومنٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے اور انسانی بنیادوں پر طے شدہ معیاروں کو کھلم کھلا نظرانداز کرتا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوحہ خود قابض صیہونی حکومت کے ایک وفد کی میزبانی کر رہا تھا، جس سے اس واقعے کے سیاسی اور سفارتی خطرات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

امت موومنٹ نے زور دے کر کہا کہ یہ جارحانہ اقدام اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی عوام کے خلاف اپنی تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے پر تلی ہوئی ہے، جو ایک نہایت خطرناک پیش رفت ہے اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha