حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، ایک بیان میں ، انجمن علمائے یمن نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے شرعی طور پر حرام، خدا اور رسول اسلام صلی اللہ علیہ والہ و سلم سے غداری اور امت اسلامیہ کیلئے سب سے اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔
انجمن علمائے یمن نے اپنے بیان میں ، کہا کہ کرایہ دار حکومتیں ، جنہوں نے صیہونی حکومت کو مسئلہ قدس پر مسلط کیا ہے اور اسلامی مقدسات سمیت سرزمین قدس کو نظرانداز کیا ہے،غدار حکومتوں اور شیطانی قوتوں کے درمیان معاہدہ مجرمانہ عمل اور ایک عظیم غداری ہے جس کی مذمت کی جانی چاہئے۔
علمائے یمن نے مزید کہا کہ معاہدہ کرنے والوں کا یہ کہنا کہ اس معاہدے سے مسجد اقصیٰ جانے اور اس میں نماز پڑھنے کیلئے موقع فراہم ہو سکتا ہے یہ صرف اس غداری کا جواز پیش کرنے اور حماقت کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
یمنی علمائے کرام نے امت اسلامیہ سے اسرائیلی حکومت کے اشاروں پر ناچنے والی مزدور حکومتوں کے خلاف جہادی تحریک اور انقلاب برپا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صرف صیہونی حکومت کے مفاد میں ہے اور اسرائیلی حکومت کو دینی امور میں مداخلت اور دنیا ، اخلاق اسلامی ، اقدار اسلامی کے اصولوں پر حملہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔