۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
News ID: 362828
26 ستمبر 2020 - 11:54
مسجد

حوزہ/مشرقی جرمنی کے انضمام کی سالگرہ پر کئی شہروں میں اوپن ماسک ڈے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،IM EXPACT، کی رپورٹ کے مطابق ۳ اکتوبر کو مشرقی و مغربی جرمنی ضم ہونے کی سالگرہ کے دن کی مانسبت سے متعدد شہروں میں کھلی مساجد ڈے کا اہتمام ہوگا اور اس دن مختلف اقوام اور مذاہب کے لوگ مساجد کا دورہ کریں گے۔

اس دن مساجد میں دیگر افراد کو ویلکم کے علاوہ تقاریر، نمایش اور مختلف غذاوں سے پذیرائی کی جائے گی۔

جرمنی میں مرکزی مسلم کونسل کے تعاون سے ہر سال اس دن ہزار مساجد میں پروگرام کا اہتمام ہوتا ہے جو صبح دس بجے سے شام تک جاری رہتا ہے۔

کھلی مساجد کا پروگرام پہلی بار سال ۱۹۹۷ میں منعقد ہوا جسکا مقصد اسلاموفوبیا سے مقابلہ تھا، جرمنی میں چالیس لاکھ کے لگ بھگ مسلمان آباد ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .