۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مسجد آتن، تنها مسجد رسمی مسلمانان در یونان در ماه اکتبر افتتاح می‌شود

حوزہ/ ایتھنز کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں بار بار تاخیر کے بعد ، ایک یونانی عہدیدار نے بتایا کہ مسجد کا باقاعدہ افتتاح  14 سال کے طویل ترین عرصے کے بعد اکتوبر میں کیا جائے گا اور اس مسجد میں مذہبی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے ekathimerini سے نقل کیا ہے کہ کئی سال کی تاخیر کے بعد، یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پہلی سرکاری مسجد بالآخر اکتوبر کے اوائل میں کھلنے والی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یہ پروجیکٹ 14 سال پہلے شروع ہوا تھا ، لیکن مقامی لوگوں کے احتجاج اور مخالفت کی وجہ سے ایک طویل عرصے سے تاخیر کا شکار رہا ہے  اور آخر کار یہ طویل عرصے کے بعد مکمل ہو گیا ہے اور افتتاحی تقریب رونما ہونے والی ہے ۔

ایک سرکاری عہدیدار نے خبر نگاروں کو بتایا کہ یونانی وزیر اعظم نے ذاتی طور پر گذشتہ سال جون میں مسجد کو تکمیل تک پہنچانے کیلئے منصوبے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ،اس معاہدے پر اکتوبر کے اوائل تک دستخط ہوچکے تھے ، جس سے یونان میں مسلمانوں کی واحد سرکاری مسجد کے افتتاح کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔

سرکاری اہلکار نے وتنیکوس کے مقام پر مسجد کی سیکیورٹی ، صحت سے متعلق کی خدمات اور ضروری سازوسامان کے ساتھ کی جانے والی کوآرڈینیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کام میں پیشرفت کا اعلان کیا ہے ۔

مسجد کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے پہلے ہی مستقل بنیاد پر تین سرکاری ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جو اکاؤنٹنگ ، سکریٹریٹ اور تکنیکی امور کے انچارج ہوں گے ، جبکہ تینوں ملازمین کو ابتدائی طور پر آٹھ ماہ کے معاہدوں پر رکھا جائے گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .