پہلی مسجد کا افتتاح
-
ہندوستان، افتتاحِ مسجد:
موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح
حوزہ؍آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہٖ کا فرمان ہے:جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں ویسا ہی گھر بناتا ہے۔( متفق علیہ) انھیں فضائل و مناقب کی بنیاد پر آج موضع بڑاگاؤں ضلع جونپورمیں مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔ مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے حجة الاسلام مولانا رضا عباس خان مولانا مرغوب عالم مولانا معراج حیدر خان مولانا عزمی عباس مولانا باقر رضا آصف مولانا اعجاز محسن مولانا دلشاد حسین خان نمایندہ نجفی ہاوس ممبیٔ مولانا محسن گھوسوی مولانا شوکت نرواری موجود رہے۔
-
یونان کے دارالحکومت ایتھنز:
یونان میں واحد سرکاری مسلم مسجد کا افتتاح کیا جائے گا
حوزہ/ ایتھنز کی مسجد کی افتتاحی تقریب میں بار بار تاخیر کے بعد ، ایک یونانی عہدیدار نے بتایا کہ مسجد کا باقاعدہ افتتاح 14 سال کے طویل ترین عرصے کے بعد اکتوبر میں کیا جائے گا اور اس مسجد میں مذہبی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔
-
یوکرین کے جنوبی شہر "زابروجیا" میں پہلی مسجد کا افتتاح
حوزہ/ یوکرین کے جنوبی شہر "زابروجیا" کی دیہی آبادی "فرونزا" میں جمعیت ایمان کی کوششوں سے پہلی مسجد کا افتتاح ہوا ہے۔