۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اسماعیل هنیه

حوزہ / تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا: فلسطین متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کو قبول نہیں کرتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا: امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ فلسطین کے لئے ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: انتہائی افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض عرب ممالک صدی ڈیل(Deal of the Century) میں امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں تاکہ ملت فلسطین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جاسکے۔

اسماعیل ھانیہ نے کہا: ملک کے اندر اور ملک سے باہر کوئی فلسطینی اسرائیل امریکہ امن معاہدے کو قبول نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے اس معاہدے کو مسئلہ فلسطین کے لئے بہت بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ صدی ڈیل کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تحریک "حماس" کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا: یہ معاہدہ  دراصل خطے میں اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .