۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
حسان دیاب و اسماعیل هنیه

حوزہ / حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے لبنان کے سابق وزیر اعظم حسان دیاب سے فلسطین کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے  ایک وفد کے ہمراہ لبنان میں لبنانی سابق وزیر اعظم حسان دیاب کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسماعیل ہانیہ نے اس ملاقات کے بعد کہا ہے کہ حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما کی حیثیت سے ، میں لبنان میں بہت خوش ہوں۔ حسان دیاب سے ہونے والی ملاقات مثبت رہی اور اس سے لبنانی اور فلسطینی عوام کے مابین تاریخی اور اہم تعلقات کی نوعیت کو فروغ ملے گا۔اس ملاقات میں ہم نے وزیر اعظم کو فلسطینی گروپوں کے سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے آگاہ کیا۔ ہم نے لبنان کا سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ فلسطین کا سربراہی اجلاس کامیاب ہوگا اور فلسطینی قومی اتحاد کو مستحکم کرنے کے لئے ایک نئے مرحلے کی طرف قدم اٹھائے گا۔

انہوں نے بیروت بندرگاہ کے المناک واقعے پر اظہار افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ لبنان ہمیشہ ایسی مشکلات اور چیلنجوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور مقبوضہ فلسطین اندرونی اور بیرونی خطرات کے پیش، خاص طور پر لبنان میں ، فلسطینی عوام اس مشترکہ مسئلے کو سمجھتے ہیں۔فلسطینی عوام کا فرض ہے کہ وہ لبنان میں یکجہتی اور اپنے بھائیوں کی حمایت کریں اور ہم سب اس سانحے کی مصیبت میں شریک ہیں۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے مزید کہا کہ حسان دیاب سے ملاقات میں ، ہم نے فلسطین کی سیاسی پیشرفتوں خصوصاً صدی کے معاہدے کے معاملے سمیت مغربی کنارے کو اسرائیلی حکومت سے الحاق کرنے کے منصوبے اور کچھ ممالک اور صہیونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اسماعیل ہانیہ نے اشارہ کیا کہ ہم نے ان منصوبوں کی مخالفت اور فلسطینی حقوق اور اصولوں پر اپنی ثابت قدمی پر زور دیا  کہ جن کو عرب اور اسلامی ممالک کی حمایت ہے۔ ان اصولوں میں لبنان اور پوری دنیا سے فلسطینی عوام کی اپنے آبائی وطن واپسی کا حق بھی شامل ہے۔

آخر میں حماس کے سینئر رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین اور وطن واپس جانے کے حق کے لئے پرعزم ہیں اور نقل مکانی ، دربدری اور متبادل وطن کو ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .