۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
آیت الله عبد الامیر قبلان رئیس مجلس اعلای اسلامی شیعیان لبنان

حوزہ / آیت اللہ عبدالامیر  قبلان نے حزب اللہ لبنان کے سرحدی دیہی آبادیوں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی حاکمیت کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں۔

حوزہ  نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس اعلائے اسلامی(شیعہ) کے سربراہ آیت اللہ عبدالامیر قبلان نے لبنان کے جنوبی علاقوں کی دیہی آبادیوں پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے اور یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور لبنان کی حاکمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا: اقوام متحدہ کو ان واقعات کی جانب توجہ دینا چاہیےاور اسرائیل کو دوبارہ اس قسم کے حملے کرنے سے روکنا چاہیے کیونکہ یہ حملے خطے کے امن و امان کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی لبنان کی دیہی آبادی پر اسرائیلی افواج کی بمباری سے جانی نقصان تو نہیں ہوا لیکن اس بمباری کے نتیجے میں کئی درختوں اور لوگوں کی فصلوں کو آگ لگ گئی۔

حزب اللہ لبنان کے جنرل سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے اپنی تقریر میں ان حملوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میں فی الحال ان حملوں کے متعلق کچھ نہیں کہتا لیکن کسی مناسب وقت پر اس حملے کی بابت اپنے خیالات کا اظہار کروں گا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .