۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
سید مرتضی کشمیری نماینده حضرت آیت الله سیستانی در اروپا

حوزہ/ یورپ میں آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے لندن میں جعفری اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،لندن میں جعفری اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے کہا کہ جعفری اکیڈمی کا وجود میں آنا خوش آئند بات ہے اور اس اکیڈمی کا افتتاح حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر کیا جا رہا ہے، کیونکہ امام سجاد علیہ السلام مدینہ منورہ میں مکتب  اہل بیت علیہم السلام کے پہلے بانی تھے اور بہت سارے تشنہ گان علوم محمد و آل محمد اس مکتب سے سیراب ہوئے جن کے نام تاریخ میں درج ہیں۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران آیت اللہ العظمی سیستانی کے نمائندے نے اس امید کا اظہار کیا کہ علم ، عمل ، رفتار اور اخلاقیات  میں جعفری اکیڈمی کے اسٹوڈنٹ اہل بیت علیہم السلام کی راہ پر گامزن ہوں گے۔

حجت الاسلام و المسلمین سید مرتضیٰ کشمیری نے مزید کہا کہ مدرسہ امام زین العابدین علیہ السلام کے طلباء نیکی ، کمال اور معرفت کی تمام خصوصیات میں نمایاں رول ماڈل تھے اور انہوں نے حصول علم کی تاکید جس کا  قرآن کریم کی سورہ مبارکہ علق میں اشارہ ہوا ہے ، کے مطابق مقام حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن اور احادیث کی روشنی میں علم اور علماء کو ایک خاص اعزاز و مقام حاصل ہے مزید کہا کہ یہ آیات مندرجہ ذیل ہیں کہ جن میں علم حاصل کرنے کی تعریف کی گئی ہے :

یا أَیُّہَا الَّذینَ آمَنُوا ِذا قیلَ لَکُمْ تَفَسَّحُوا فِی الْمَجالِسِ فَافْسَحُوا یَفْسَحِ اللَّہُ لَکُمْ وَ ِذا قیلَ انْشُزُوا فَانْشُزُوا یَرْفَعِ اللَّہُ الَّذینَ آمَنُوا مِنْکُمْ وَ الَّذینَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجاتٍ وَ اللَّہُ بِما تَعْمَلُونَ خَبیر۔

ترجمہ:
اے ایمان لانے والو!جس وقت تم سے کہاجائے کہ مجلس کووُسعت بخشو (نئے آنے والوں کوجگہ دو) تو اسے وسعت بخشو ۔ خداتمہارے لیے (جنّت کو)وسعت دے گا۔ جب کہاجائے کہ کھڑے ہوجاؤ تو کھڑے ہوجاؤ ۔ اگرایسا کروگے تو خداان لوگوں کوجوایمان لائے ہیں اور علم سے بہرہ ور ہیں عظیم درجات بخشے گا ۔ اوراللہ جانتاہے جوتم کرتے ہو ۔
سوره مباركه مجادله آيه نمبر 11

وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَآبِّ وَالْاَنْعَامِ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُهٝ كَذٰلِكَ ۗ اِنَّمَا يَخْشَى اللّـٰهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَآءُ ۗ اِنَّ اللّـٰهَ عَزِيْزٌ غَفُوْرٌ.
ترجمہ:
اور انسانوں، چلنے پھرنے والے جانداروں اور چوپاؤں کے بھی مختلف رنگ ہوتے ہیں ۔ (ہاں !) حقیقت یہی ہے کہ خدا کے بندوں میں سے صرف علماء اُس سے ڈرتے ہیں . خدا عزیز و غفور ہے۔ 
سورہ مبارکہ فاطر آیت نمبر 28

اَمَّنْ هُوَ قَانِتٌ آنَآءَ اللَّيْلِ سَاجِدًا وَّقَائِمًآ يَّحْذَرُ الْاٰخِرَةَ وَيَرْجُوْا رَحْـمَةَ رَبِّهٖ ۗ قُلْ هَلْ يَسْتَوِى الَّـذِيْنَ يَعْلَمُوْنَ وَالَّـذِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ ۗ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُو الْاَلْبَابِ 
ترجمہ:
کیا ایسے شخص کی کوئی قدروقیمت ہے یا اس شخض کی جورات کی گھڑیوں میں عبادت میں مشغول رہتا ہےاور سجدہ وقیام کی حالت میں رہتا ہے، آخرت سے ڈرتا ہے اور اپنے پروردگار کی رحمت کا امیدوار ہے۔ کہہ دے کہ کیا علم والے اور بے علم برابر ہیں؟ صرف صاحبان عقل و فہم ہی اس بات کو سمجھتے ہیں ۔ 
سورہ مبارکہ الزمر آیت نمبر 9

وہ احادیث جن میں علم کے حصول کی زیادہ حوصلہ افزائی کی گئی ہے ، مندرجہ ذیل ہیں:

اطلبوا العلم من المهد إلی اللحد
علم حاصل کرو ماں کی گود سے قبر تک۔ 
اطلبوا العلم ولو بالصین
علم حاصل کرو چاہے چین ہی کیوں نہ جانا پڑے۔ 
طلب العلم فریضة علی کل مسلم
علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے ۔

آیت اللہ سیستانی کے نمائندے نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ اسلام نے علم حاصل کرنے کی بہت تاکید کی ہے ،علم اور علم حاصل کرنے والوں کو اعزاز سے نوازا ہے،کیونکہ علم نور و روشنی ہے اور جہالت و نادانی گمراہی ہے۔ نیز ، کسی بھی مذہب نے اسلام کی طرح علم کو اتنی اہمیت نہیں دیا ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین کشمیری نے مزید کہا کہ ان آیات اور احادیث کی روشنی میں، جعفری اکیڈمی کا علم اور حصول علم کے جذبات سے سرشار بچوں کی تعلیم کے لئے ایک عظیم علمی مرکز کی حیثیت سے افتتاح کریں گے تاکہ معاشرے میں ایک نمایاں مثال اور ایک واضح نمونہ ہو اور امام صادق علیہ السلام کے فرمان کے مطابق «کونوا لنا زیناً»، پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

آخر میں ، انہوں نے اپنے بچوں کو فرائض کی انجام دہی کی ترغیب دلانے میں والدین کے تعاون کا شکریہ اور ان کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ خدا ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کو تقویٰ اور نیک اعمال سے آراستہ کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .