۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ /حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے حوزہ علمیہ کے استاد مرحوم آیت اللہ ہاشمی گلپایگانی کے انتقال پُر ملال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی نے حوزہ علمیہ کے استاد مرحوم آیت اللہ ہاشمی گلپایگانی کے انتقال پُر ملال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

جناب مستطاب حجت الاسلام آقای الحاج سیدحسن هاشمی گلپایگانی دامت برکاتہ!

السلام علیکم و رحمۃ الله و برکاته


آپ کے برادر محترم جناب حجت الاسلام و المسلمین الحاج سید ہاشم ہاشمی گلپایگانی طاب ثراہ کی وفات کی خبر سن کر نہایت افسوس اور دکھ ہوا۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی حصول علم اور اس پر عمل کرنے اور دین مبین کے فروغ میں گزاری مرحوم تقویٰ الہی کے ساتھ فضل و کمال کی خوبیوں سے مزین تھے اور انہوں نے علمی دنیا میں یادگار کے طور پر ایک معروف اور عظیم چہرہ چھوڑا ہے۔

اعلی الله مقامه وحشره مع اولیائه محمد و آله الطیبین الطاهرین.

میں اس عظیم مصیبت کی مناسبت سے آپ اور کے بھائیوں اور دیگر لواحقین خصوصاً مرحوم و مغفور کے صاحبزادوں کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالٰی سے آپ سب کے لئے صبر جمیل اور عظیم اجر کی دعا کرتا ہوں۔ 

ولاحول ولا قوه الا بالله العلی العظیم.

علی الحسینی سیستانی

یکم صفر المظفر 1442

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .