۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
امام جمعه موقت سنندج

حوزہ / ایران کے شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: تقوا، تواضع اور صلہ رحمی دنیاوی اور اخروی زندگی میں خوش بختی کے اسباب ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شہر سنندج کے اہل سنت امام جمعہ مولوی سید احسن حسینی نے اس شہر کے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا: دین اسلام کامل ترین آسمانی دین ہے اور قرآن کریم میں انسان کی خوشبختی کے اسباب بیان ہوئے ہیں۔

اہلسنت کے عالم دین نے کہا: تقویٰ انسانوں کی فلاح اور ہدایت کا بنیادی ترین راستہ ہے۔

مولوی سید حسینی نے مزید کہا: جب ایک مسلمان تقوا اختیار کرتا ہے تو وہ ایک ذمہ دار انسان اور زکوۃ، خیرات دینے والا انسان بن جاتا ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: جب انسان اپنی نفسانی خواہشات کی پیروی نہیں کرتا اور اپنے نفس کو گناہوں سے آلودہ ہونے سے بچاتا ہے تو وہ اپنی ابدی زندگی میں خوش بخت ہوتا ہے۔

اہلسنت کے عالم دین نے کہا: دنیاوی اور اخروی زندگی میں سعادت اور خوشبختی کا ایک اور نسخہ تواضع اور انکساری ہے اور یہ اہم ترین عبادت ہے۔ پس ایک باایمان انسان کو چاہیے کہ وہ ہمیشہ تکبر اور غرور سے دور رہے۔

مولوی سید احسن حسینی نے کہا: انسان کی فلاح کا ایک اہم سبب صلہ رحمی اور والدین کا احترام بھی ہے۔

شہر سنندج کے امام جمعہ نے کہا: متحدہ عرب امارات اور بحرین کے فلسطینی بچوں کی قاتل اور غاصب حکومت اسرائیل سے معاہدے دنیائے اسلام اور ملت فلسطین سے بہت بڑا ظلم اور خیانت ہیں۔

اہلسنت کے اس عالم دین نے نماز جمعہ کے خطبوں کے آخر میں کہا: کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ان دنوں معاشرے کو سخت حالات کا سامنا ہے اور ان حالات کی وجہ سے بہت سارے گھرانے سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔لہذا مخیر حضرات سے گزارش ہے کہ وہ ان حالات میں فقراء اور حاجت مندوں کی مدد کرنے سے دریغ نہ کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .