اتوار 20 ستمبر 2020 - 15:17
بحرین، اسرائیل معاہدہ کے خلاف بحرین کے متعدد شہروں میں مظاہرے

حوزہ/ بحرینی عوام نے حکومت کی جانب سے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے اعلان کے خلاف جمعہ کو روز غضب  کا نام دیتے ہوئے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے آل خلیفہ کے مجرمانہ اقدام کے خلاف بحرینی عوام نے پہلے دن ہی سے اس اقدام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور  سیکورٹی فورسز کے تشدد کے باوجود لوگوں نے سڑکوں پر آکر آل خلیفہ کے اس اقدام پر شدید اعتراض کیا۔

گزشتہ دنوں بھی لوگوں نے احتجاج کے دوران اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے اسرائیل سے تعلقات کو معمول پر لانے کے آل خلیفہ کے اقدام کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے غیر قانونی اقدام کی شدید مخالفت کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha