۱۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۸ شوال ۱۴۴۵ | May 7, 2024
اسرائیل

حوزہ/ صہیونی میڈیا نے نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بھیس میں شہر کے قلعہ میں داخل ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی میڈیا نے فلسطین کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردانہ کارروائی کی تفصیلات شائع کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوجی خواتین کے بھیس میں شہر کے قلعہ میں داخل ہوئے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ نے نابلس شہر میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی اور تین فلسطینی مزاحمت کاروں کی شہادت کے بعد ان کی کارروائیوں کی تفصیلات شائع کی ہیں، جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عرب اور خواتین کے لباس میں ملبوس کچھ لوگ نابلس شہر میں فلسطینی جنگجوؤں کے گھروں تک جاتے ہیں۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اطلاع دی ہے کہ کچھ اسرائیلی فوجی خواتین کے بھیس میں نابلس کے ایک پرانے محلے میں داخل ہوئے، وہاں ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور اپنے خاتون والے کپرے اتار دئے اور دیگر اسرائیلی فوجیوں کو جائے وقوعہ پر بلایا۔

اسرائیلی ٹی وی چینلز کے مطابق، جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہونے والی اور دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس کارروائی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس کے 200 اہلکاروں نے حصہ لیا، صیہونی فوجیوں کی اس دہشت گردی کی کارروائی میں تین فلسطینی شہید ہو گئے، صہیونی میڈیا کے مطابق ان کو فلسطینی فوجیوں کے خفیہ ٹھکانے کا پتہ کئی روز قبل موصول ہوا تھا اور اسی معلومات کے مطابق صہیونی فوجی خواتین کا بھیس بدل کر وہاں پہنچ گئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .