۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ میں 27 ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، صیہونی حکومت کی شدید بمباری میں غزہ کے بیشتر اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں 27 ہسپتال مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، صیہونی حکومت کی شدید بمباری میں غزہ کے بیشتر اسپتال مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، ان حملوں میں ہسپتال کی عمارتوں کے ساتھ ساتھ وہاں رکھے طبی آلات کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ہے۔

ادھر ہلال احمر نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے بھیجی جانے والی امداد کافی نہیں ہے، اسے اونٹ کے منہ میں زیرہ کہا جا سکتا ہے، بعض اسپتالوں میں چھوٹے بچوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی ملی ہیں، دودھ کی بوتلیں بھی وہاں پڑی ہوئی پائی گئیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی اسنائپرز نے متعدد اسپتالوں کے ڈاکٹروں کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنایا، ایک فلسطینی ڈاکٹر کو اسپتال کے اندر موجود ادویات کے ذخیرہ سے دوائیں نکالتے ہوئے اسرائیلی اسنائپرز نے گولی مار دی، اس حملے میں اسپتال کے دو دیگر ملازمین بھی مارے گئے تھے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کے آغاز سے اب تک 17 ہزار 700 فلسطینی شہید جب کہ 48 ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں، زخمی فلسطینیوں کو اپنے علاج میں بہت سے مسائل کا سامنا ہے کیونکہ غزہ کے زیادہ تر ہسپتال خالی پڑے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .