جمعرات 15 مئی 2025 - 20:25
فلسطینی مظلومین کو فتح و آزادی کی روشن صبح نصیب ہوگی

حوزہ/ یروشلم پر غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی، ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی روشن صبح نصیب ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یروشلم پر غاصب اسرائیل کے ناجائز قبضے کی مناسبت سے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک دن وہ لمحہ ضرور آئے گا جب دنیا ظلم کے اندھیروں سے نکل کر انصاف کی روشنی میں نہائے گی، ہم ظالم صہیونی حکومت کے ظلم و بربریت کو پاش پاش ہوتا دیکھیں گے اور مظلوم فلسطین کو فتح و آزادی کی روشن صبح نصیب ہوگی؛ یہ صرف ایک سیاسی جدوجہد نہیں، بلکہ حق و باطل کی جنگ ہے، جس میں آخرکار فتح حق کی ہی ہوگی، وہ دن ضرور طلوع ہوگا جب الاقصیٰ کی آزاد فضاء میں اذان کی صدائیں گونجیں گی، بچوں کی مسکراہٹیں خوف پر غالب آئیں گی اور دنیا دیکھے گی کہ جو قوم صبر، قربانی اور ایمان کے راستے پر قائم رہتی ہے، اسے خدا کی مدد ضرور نصیب ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین آزاد ہوگا، کیونکہ یہ وعدہ صرف انسانوں کا نہیں، رب کا وعدہ ہے جو پورا ہو کر رہے گا، خونخوار اسرائیل کی درندگی اور سفاکیت اس کے وجود کو مٹا دے گی، معصوم بچوں کی سسکیوں اور آہوں کے ذمہ دار نتن یاہو و دیگر خائن حکمرانوں کے کرب ناک انجام کو دنیا بہت جلد اپنی آنکھوں سے دیکھے گی، ناجائز اور غاصب ریاست کو جس قدر بھی امریکہ اور اس کے حواری تحفظ فراہم کر لیں اس کی تباہی نوشتہ دیوار ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha